ETV Bharat / city

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج - واٹال ناگراج نے عجیب و غریب احتجاج

شہر بنگلور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معروف سماجی کارکن واٹال ناگراج نے عجیب و غریب احتجاج کرتے ہوئے انھوں نے اپنی گاڑی کو گدھوں سے باندھ دیا تھا۔

Strange protest by well-known social activist Vatal Nagraj
معروف سماجی کارکن واٹال ناگراج کا عجیب و غریب احتجاج
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:01 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معروف سماجی کارکن واٹال ناگراج نے عجیب و غریب احتجاج کیا۔

معروف سماجی کارکن واٹال ناگراج کا عجیب و غریب احتجاج

احتجاج کے دوران واٹال ناگراج نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ اپنی کار کو گدھوں سے باندھ رکھا تھا، واٹال کا یہ احتجاج شہر کے میسور بینک سرکل سے فریڈم پارک تک کیا گیا تھا۔

اس موقع پر واٹال ناگراج کے ساتھی اور سماجی کارکن تنویر احمد نے کہا کہ جب عالمی سطح پر کچے تیل کی قیمتیں کم ہیں اور پڑوسی ممالک میں بھی تیل کم قیمتوں میں فروخت کیا جاتا ہے، لیکن ہمارے ملک میں تیل قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کا یہ رویہ قابل مذمت ہے.

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر تیل کی قیمتیں کو کم کرے تاکہ عوام کی پریشانی کو کم کیا جاسکے.

واضح رہے کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب ڈیزل کی قیمت پٹرول سے بھی زیادہ ہے، تاہم یہ صرف دہلی میں ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سلسلہ 7 جون سے شروع ہوا۔ اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول کی قیمت میں اب تک 9 روپے 17 پیسے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11 روپے 14 پیسے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.