ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کرناٹک اردو ٹیچرس اسوسی ایشن Urdu Teachers Association کی جانب سے کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ریاستی صدر شکڈک شری اور گلبرگہ سوتھ رکن اسمبلی اپوگوڈا پاٹل سے ملاقات کر کے تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر کرناٹک اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع گلبرگہ کے صدر عثمان باشاہ نے کہا کہ ریاست کے ہرتعلقہ میں جہاں اردو اسکول موجود ہیں، وہاں پر تعلقہ سطح پر ایک اردو بی آر پی BRP ،اور اردو ای سی او ECO کی منظور اور پوسٹ پھرتی کا اقدام اس سال جاری نوٹیفکیشن میں ہی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ساتھ ہی خاص کر 2017 میں گلبرگہ کے 6خواتین اردو ٹیچرس کو زائد قراردیتے ہوئے انھیں ضلع کے دیگر اسکول میں ڈیپوڈ کیا گیا تھا۔ان کی دوبارہ بحالی کے لئے اقدامات کرنے اور گلبرگہ میں پچھلے دو سال محکمہ تعلیم کمیشنر آفیس میں خالی ایس ای پوسٹ کو بھر تی کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرزور اپیل کی گئی۔
اس موقع پر تنظیم کے عزازی صدر واجد اختر صدیق نے کہا کہ کرناٹک اردو ٹیچرس ریاست بھر میں اردو مدارس اور اساتذہ کے ترقی کے لئے پچھلے کئی سالوں سے اپنی خدمات کو انجام دیتے آرہی ہے۔اس تنظیم کا اہم مقصد اردو مدارس اور اردو کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔
اسی مقصد سے ریاست بھر میں اس تنظیم سے کئ سرکاری اردو اساتذہ شامل ہو کر اردو مدارس اور اساتذہ کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔