ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آر پی آئی (اے) پارٹی میں نو منتخب قومی سیکرٹری جلال شیخ نے بتایا کہ آئے دن ہم دیکھتے ہیں کہ غریب، لاچار و مجبور لوگ کہیں نہ کہیں ظلم کا شکار ہوتے ہیں اور عموماً بے یار و مددگار ہونے کی وجہ سے انہیں صحیح رہنمائی نہیں ملتی۔
ایسی صورت میں ہم ان مظلوموں کی آواز بنیں گے اور انہیں انصاف دلانے کی جدو جہد کریں گے۔ جلال شیخ نے انہیں دئے گئے اعلیٰ عہدہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش رہے گی کہ مجھے دی گئی ذمہ داری کو مکمل طور پر نبھاؤں۔
اس موقع پر آر پی آئی (اے) کے یوتھ پریسیڈنٹ خالد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے چلتے ملک بھر میں ظلم، تشدد و خوف کا ماحول ہے اور وہ ان حالات میں نوجوانوں میں سیاسی بیداری لانا چاہتے ہیں کہ وہی آگے چلکر ملک کی قیادت میں اپنا رول نبھا سکتے ہیں۔
سیدہ آمنہ نے بتایا کہ آر پی آئی (اے) کے ذیر نگرانی ایک خواتین کا بھی ونگ ہے جو خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔