ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کی معروف سماجی تنظیم دینیات صفاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہوسہ کوٹا میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد اساتذہ کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ معروف سماجی تنظیم دینیات صفاہ فاؤنڈیشن بنگلور شہر کے غریب و متوسط طبقے کے طلباء میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اسکالرشپ فراہم کراتی ہے۔
ڈاکٹر سید مزمل کی صدارت میں منعقد ہوئے اس اجلاس میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو بھی اعزاز دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دینیات صفاہ فاؤنڈیشن کے کنوینر ڈاکٹر مزمل نے کہا کہ وہ اپنی ابتدائی مرحلہ میں صرف دینیات پر مرکوز کرتے تھے لیکن اب ان کی تنظیم قابل طلباء کو دنیوی علوم سے بھی آراستہ کرنے پر محنت کر رہی ہے۔
ڈاکٹر مزمل نے بتایا کہ وہ اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ مسلم معاشرے کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک خاموش تحریک چلا رہے ہیں کہ وہ انقلاب کو اور بڑھے اور مسلم سماج تعلیمی پسماندگی سے دور ہو.