ETV Bharat / city

Attack on Religious Minorities: کرناٹک میں اقلیتوں پر ہورہے حملوں پر سیکولر جماعتیں خاموش کیوں؟ - حملوں کے خلاف سکیولر جماعتوں کی خاموشی

منگلور کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں اقلیتی طبقات پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں لہٰذا ا س معاملہ میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سے قانونی کارروائی کی بات چل رہی ہے۔ Attacks on Christians in Karnataka

سکیولر جماعتیں خاموش
سکیولر جماعتیں خاموش
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 8:44 AM IST

Updated : Feb 1, 2022, 10:57 AM IST

ریاست کرناٹک میں سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدو رپا کے بعد بسوا راج بو مائی نے ریاست کی کمان سنبھالی۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے متعدد مقامات پر اقلیتی طبقات پر مسلسل حملے ہورہے ہیں اور آئے دن نہ کہیں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف حملے کئے جارہے ہیں ۔ Karnataka Witnessing Rise in Attacks on Christians

مگر ان حملوں کو لے مسلم سیا ست داں اور سکیولر جماعتیں خاموش ہیں۔ کوئی پُر زور انداز میں ان حملوں کی مخالفت نہیں کرتے اور نہ ہی مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

سکیولر جماعتیں خاموش

مذکورہ معاملہ کے تعلق سے منگلور کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی بات چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اور محکمہ پو لیس کے اعلیٰ افسران سے ملزمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

بتا یا جارہا ہے کہ ریاست کرناٹک میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے پیش نظر بی جے پی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے کو ششیں کی جارہی ہیں۔

یو ٹی قادر نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کر رہی ہے اور یہی اس کی حکمتِ عملی ہے۔ تاہم کانگریس پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ تمام طبقات کو ساتھ میں لے کر انتخابی مقابلہ کیا جائے۔

سینیئر لیڈر سی ایم ابراہیم کبھی بھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے، کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نئے مقرر کردہ ڈپٹی لیڈر یو ٹی قادر نے پیر کو کہا۔

قادر نے بنگلورو میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر لیڈر کے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ قادر نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ابراہیم کے تعاون کو تسلیم کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

قادر نے یہ بھی کہا کہ سی ایل پی کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر ان کی تقرری اور ابراہیم کی ناراضگی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2022, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.