ETV Bharat / city

صدائے اتحاد بنگلورو تشدد کے متاثرین کی امداد کرے گی - bjp leader facebook post

توہین رسالت پوسٹ کے بعد بنگلورو میں پیش آئے تشدد کے بعد ڈی جے ہلی وکیلے جی ہلی علاقوں میں امتناعی احکامات کی دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں رہے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدائے اتحاد بنگلورو تشدد کے متاثرین کی امداد کرےگی

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 2:25 PM IST

تشدد کے دوران ان علاقوں میں موجود سلمز کے رہائشی کافی متاثر ہوئے ہیں، اب ان متاثرین کی مدد کے لیے صدائے اتحاد تنظیم کی جانب سے حج کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کی گئی، جس میں صدائے حق آفس بئیررز کے علاوہ مقامی علائے کرام ودانشوران کی موجودگی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

صدائے اتحاد بنگلورو تشدد کے متاثرین کی امداد کرے گی

موصولہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کیا گیا جس میں ڈی جے ہلی تشدد کے متاثرین کی فہرست تیار کر کے ان کے گھروں کا دورہ کرے گی، اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ 11 اگست کو اس وقت تشدد بھڑک اٹھی جب ایک بی جے پی کے رہنما نے پیغمبر اسلام کے خلاف اہانت آمیز فیس بک پوسٹ کیا جس کے بعد مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اس دوران مظاہرین نے پر تشدد شکل اختیار کر لی۔

اسی اثنا میں پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں تین افراد کی ہلاکت ہو گئی، اس سلسلے میں پولیس نے 300 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.