کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس محمدی اور دیگر تقاریب کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس میں سماجی، ملی، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
- یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کسان اور مختلف تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی
اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے تمام شرکاء کے خیالات کو سننے کے بعد کہا کہ ’اس سلسلہ میں بہت جلد سرکاری افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا اور انتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔