ETV Bharat / city

غریب معذور افراد کے درمیان مفت راشن کٹس تقسیم - ration kits distributed by keshava trust

بنگلور شہر کے السور علاقہ کی ایک مقامی سماجی تنظیم کیشوا ٹرسٹ کی جانب سے لاک ڈاون میں پریشان غریب معذور افراد میں مفت راشن کٹس تقسیم کیا گیا۔

ration kits distributed to handicap persons by keshava ngo
غریب معذور افراد کے درمیان مفت راشن کٹس تقسیم
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:05 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافے کے سبب لاک ڈاون میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب و مزدور طبقہ میں بے روزگاری اور مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔

غریب معذور افراد کے درمیان مفت راشن کٹس تقسیم

کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون میں بنگلور شہر کے السور علاقہ کی ایک مقامی سماجی تنظیم "کیشوا" ٹرسٹ کی جانب سے غریب معذور افراد میں مفت راشن کٹس تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر معذوروں کی تنظیم کیشوا ٹرسٹ کے کارکن چندرہ شیکھر نے کہاکہ مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر معذوروں کے لیے کوئی اسکیم ہی نہیں ہے اور انہیں جو ماہانہ 600 روپے معاوضہ بطور وظیفہ کے دیا جاتا تھا وہ بھی گزشتہ 5 مہینوں سے رکا ہوا ہے۔

ration kits distributed to handicap persons by keshava ngo
غریب معذور افراد کے درمیان مفت راشن کٹس تقسیم

کیشوا تنظیم کے صدر چنہ کیشوالو نے وزیر اعلیٰ یدیورپا سے گزارش کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری کے شکار معذوروں کے لیے جلد از جلد کسی پیکیج کا اعلان کریں۔

چنہ کیشوالو نے مزید کہا کہ مفت راشن کٹس تقسیم کرنے کی خدمت وہ ہر مہینہ کرتے ہیں اور انہیں اس کے لیے متعدد دوست و احباب کا تعاون بھی حاصل رہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.