ETV Bharat / city

آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر کی جانب سے ’احتجاجی ہفتہ‘ کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اوما دیوی صدر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کی جانب سے 25 تا 31 اکتوبر تک ’احتجاجی ہفتہ‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر کی جانب سے ’احتجاجی ہفتہ‘ کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:31 PM IST

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ملکی سطح پر کیا جارہا ہے جبکہ ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں بھی احتجاجی پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی من مانی کے خلاف عوام کو بیدار کرنے کےلیے یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔ آئے دن پٹرول، ڈیزل، کھاد اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔

آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر کی جانب سے ’احتجاجی ہفتہ‘ کا اہتمام

اوما دیوی نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن، عوام مخالف، کسان مخالف پالیسیوں، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف یادگیر میں بھی ایک ہفتہ طویل احتجاج کیا جارہا ہے۔ ضلع تمام تعلقہ جات اور گرام پنچایت سطح پر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ بلدیہ، تحصیل آفس اور ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: نعتیہ مقابلےکا انعقاد، طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کے سکریٹری راملنگپا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.