پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ منشیات اسمگلر تھامس کے موبائل فون سے ملے سراغ کے بعد ڈی جے واچن چنپّا، تاجر بھرت اور اداکارہ سونیا اگروال کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تھامس نائجیریا کا شہری ہے اور اسے 12 اگست کو ایچ بی آر لے آؤٹ ہاؤس سے 1.5 لاکھ روپے مالیت کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سونیا اور دیگر دو افراد کے مبینہ طور پر نائیجیریا کے منشیات اسمگلروں سے روابط ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران سونیا کے گھر سے 40 اور چنپا کے گھر سے 50 گرام گانجہ برآمد ہوا۔ ذرائع کے مطابق بھرت فلمی شخصیات اور دیگر اہم لوگوں کے ساتھ اپنے فلیٹ میں منشیات کی پارٹی کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں:
منشیات کے ساتھ سرپنچ گرفتار
تینوں کو متعلقہ تھانے لے جایا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یواین آئی