ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ کے نیکل دیہات میں رات میں ہوئی مسلسل بارش کی وجہ سے بھما ندی کا پانی دیہات کے گھروں میں داخل ہوگیاجس کی وجہ سے لوگوں کو پوری رات جاگ کر گزارنی پڑی۔
گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات کی چیزیں پوری طرح تباہ و برباد ہو گئیں، ڈوبے ہوئے مکانوں میں موجود لوگوں کو ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کیا ہے۔
![People in Yadgir district are worried due to Heavy rain](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-02-statement-visual-kaur10022_15102020122748_1510f_00961_753.jpg)
مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' مسلسل بارش ہونے کے سبب رات ایک بجے سے گھروں میں ندی کا پانی داخل ہونا شروع ہو گیا اور تین بجے رات تک پوری طرح مکانات ڈوبنے لگے۔
![People in Yadgir district are worried due to Heavy rain](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-02-statement-visual-kaur10022_15102020122748_1510f_00961_907.jpg)
مقامی باشندوں نے بتایا کہ' رات بھر جاگ کر ہم لوگوں نے گھروں میں موجود ضروری سامان نکالنے کی کوشش کی مگر پھر بھی چیزوں کو بھی نکال نہیں پائے جو پوری طرح خراب ہوگئے ہیں۔
![People in Yadgir district are worried due to Heavy rain](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-02-statement-visual-kaur10022_15102020122748_1510f_00961_467.jpg)
مزید پڑھیں: