ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ صحت خاندانی بہبود کی اطلاع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست بھر میں کورونا کے نو سو کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔
وہیں، دوسری جانب ضلع یادگیر میں کورونا کے چار نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ضلع میں اب تک کورونا سے دس ہزار 713 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10639مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کہ کورونا کے 61 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع یادگیر میں کورونا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وہیں ریلوے سٹیشنز، بس سٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر صحت کے عملہ نے کورونا ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیے ہیں۔
اس کورونا ٹیسٹنگ سینٹر پر خاص طور پر ریاست مہاراشٹر سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔