ETV Bharat / city

یادگیر: نیشنل ویمینس فرنٹ کی بیداری مہیم - یادگیر کی خبریں

فرنٹ نے اسپتالوں میں ہونے والی مشکلات کے متعلق ڈی سی کو میمورنڈم سونپا ہے۔

yadgir district
yadgir district
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 12:25 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور میں نیشنل ویمینس فرنٹ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے شہر میں بیداری مہم چلا رہا ہے۔

یادگیر: کورونا وائرس کے متعلق نیشنل ویمینس فرنٹ کی بیداری مہیم

فرنٹ کی ریاستی خازن نزہت فاطمہ نے کہا کہ مقامی آشا ورکر کے تعاون سے فرنٹ کی کارکنان گھر گھر جاکر عوام میں کورونا وائرس کے خوف زدہ لوگوں سے ملاقات کر انہیں بیدار کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کے متعلق بھی لوگوں کو فرنٹ بتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہم نے کئی سرکاری دواخانوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ پور تعلقہ کے سرکاری دواخانوں میں آکسیجن جیسی ضروری چیز کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متعلق عام لوگوں کی صحت کی معلومات حاصل کرنے گھر گھر جارہی آشا ورکرس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق مطالبات کو لے کر ہم نے یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے، جس میں سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کے علاوہ آکسیجن کی سہولت، آشا ورکر کو ماسک سینیٹائزر، پی پی ای کیٹ کے علاوہ حکومت کی جانب سے ان کے لیے خصوصی تعاون جیسے مطالبات کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.