ریاست کر ناٹک کے شہر گلبرگہ میں کئی ایسے نوجوان ہیں جو ڈرگس، گانجہ اور اس جیسی نشہ آور اشیا کے عادی ہیں، اس لیے مجلس خدمت ملت تنظیم کی جانب سے ایک نشہ مکت ابھیان کے نام سے مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کا مقصد نوجوان نسل کو نشے کی عادت سے دور رکھنا، اور انہیں نشے کے مضر اثرات کے تئیں بیدار کرنا ہے، اس ضمن میں ایڈووکیٹ وہاج بابا کی ٹیم اور نفسیات کے معروف ڈاکٹر سے مل کر 'نشا مکت ابھیان' مہیم چلائی جارہی ہے۔
ایڈووکیٹ وہاج بابا نے کہا 'آج کئی نوجوان ڈرگس، گانجہ، افیم جیسے نشلہ آور چیزوں کے عادی ہوچکے ہیں، انکو ان چیزوں سے باہر لانے کے لیے سب سے پہلے ان کے والدین، دوست اور احباب کا تعاون ہونا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا والدین اس بات کو یقینی بنائیں کے ان کے بچے کیا کررہے ہیں کن کے صحبت میں رہ رہے ہیں، جو نوجوان نشے کے عادی ہیں انہیں نفسیات کے ڈاکٹر تک لانے کے لیے والدین اور دوستوں کا تعاون بھی ہونا ضروری ہے۔
اگر جہاں بھی میڈیکل میں ڈاکٹر کی سیلپ کے بغیر نشیلی گولیاں اور دیگر نشیلی چیزیں دی جارہی ہیں، اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جہاں جہاں نوجوان اس طرح کے نشے میں مبتلا ہیں، انھیں اس عادت سے باہر لانے کے لیے ڈاکٹروں کے جانب سے ایک کلاس شروع کی جائیگی، جس میں ان نوجوانوں کو اس کے متعلق بیداری لاکر نشے کے عادی نوجوان کو اس سے باہر لایا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں گلبرگہ شہر کے تمام تنظیموں کو جوڑ کر تعاون کی کی اپیل کی گئی ہے۔