آل انڈیا مسلم ڈیویلوپمینٹ کونسل کی جانب سے کرناٹک میں "مسجد ون موومنٹ" کا ریاستی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ریاست بھر کے علماء کرام اور ائمہ کرام نے شرکت کی،کونسل کے ذمہ داران نے شرکاء کے روبرو مسجد ون موومنٹ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں مساجد کو قوم و ملت کے مسائل کے حل اور قوم و ملت کے خدمات سے متعلق حکمت عملی پر غور و خوض کیاگیا۔‘Masjid One Movement’ Launched for Elimination of Backwardness Among Muslims
اس موقع پر آل انڈیا مسلم ڈیویلوپمینٹ کونسل کے کنوینرنے بتایا کہ ملت کے تعلیمی، سماجی و دیگر شعبہ جات میں پسماندگی کو دور کرنے کے تئیں مسجد کو مرکز بناکر تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔اس سلسلے میں علماء کرام و دانشوران نے کہا کہ مسجد کو مرکز بناکر نہ صرف قوم و ملت کی فلاح و بہبود بلکہ معاشرے میں امن، پیار، اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دیاجائیگا۔
مزید پڑھیں:'صفائی آدھا ایمان ہے' نعرے کے ساتھ صفائی مہم
واضح رہے کہ مسجد ون موومنٹ ایک قومی سطح کی تحریک ہے،جسے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، دانشوران، سیاسی قائدین و اہم شخصیات کی جانب سے قائم کیا گیا ہے اس غرض کے ساتھ کہ ملی مسائل کو حل کرنے کےلئے مساجد کو مراکز بنایا جائے۔