کرناٹک کا شمالی ضلع رائچور جہاں مسلمانوں کی تقریباً 30 فیصد آبادی ہے۔ آزادی کے 75 سال بعد بھی پچھڑا علاقہ کہلاتا ہے۔ شہر کے کئی مسائل ہیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اسکیمز کا نفاذ یہاں پر موثر طور پر نہیں ہورہا ہے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے رائچور کے سماجی کارکن اعین مجتبٰی قادری کہتے ہیں کہ ضلع کا اقلیتی بہبود دفتر حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ اسکیمز کے نفاذ پر سنجیدہ نہیں، اور پوری طرح سے لاپروائی برتی جاتی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ دفتر کے افسران رشوت خوری میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Basavaraj Bommai: کسانوں کے بچوں کے لیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان
اعین مجتبٰی نے بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے متعدد مرتبہ ضلع مجسٹریٹ کو بھی شکایت کی ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
اعین مجتبٰی نے بتایا کہ ان حالات میں رائچور ضلع کے اقلیتی طبقات کے مسائل کو حل کرنےکے لیے انھوں نے ایک مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ ریاست کے اعلیٰ افسران تک ان معاملات کو پہنچائیں گے۔ اور متعلقہ وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔