ریاست کر ناٹک میں 25 جون سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ امتحانات کے لئے کرناٹک حکومت نے گیارہ نکاتی رہنما اصول جاری کئے ہیں۔
امتحان دینے والے طلبہ کے لئے ان اصولوں کی پابندی لازمی ہوگی۔کنٹینمنٹ زون سے متعلق طلبہ کے لیے علیحدہ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر گلبرگہ شمال بلاک ایجوکیشن آفیسر نے ای ٹی وی بھارت سے کہاکہ' 25 جون سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔جس کے لئے پوری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
گلبرگہ شمالی سے کل 1 ہزار 744 طلبہ امتحانات میں شامل ہوں گے، جن کے لئے 33 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے موجود حالات کے پیش نظر محکمہ تعلم کی جانب سے ہر امتحان مرکز میں طلبہ کے لیے ماسک، سینیٹائزر، اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے انتطام کیا گیا ہے۔
ایک کمرے میں صرف بیس طلبہ کو بیٹھایا جا ئیگا، امتحان دینے والے طلبہ کو وقت سے دیڑھ گھنٹہ قبل امتحان مرکز میں حاضر ہونا ہوگا، تاکہ طلبہ کا ہیلتھ چیک اپ اور تھرمل اسکرین کی جاسکے۔
ایسے طلبہ جنہیں بخار، کھانسی، زکام کی شکایت لاحق ہے، انہیں علیحدہ کمرہ میں بٹھا یا جائے گا۔