بیٹی کی تعلیم کےلیے فکرمند باپ کی اس تصویر پر متعدد لوگوں نے دل کی گہرائیوں سے ستائش کی ہے جبکہ س تصویر نے کئی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ وہیں جنوبی کرناٹک میں کمزور موبائیل نیٹ ورک بھی موضوع بحث بن گیا۔
گھر میں موبائیل نیٹ ورک کمزور ہونے کی وجہ سے طالبہ کو بارش کے دوران سڑک کنارے آکر آن لائین کلاس میں شرکت کرنا پڑا، کیونکہ یہاں نیٹ ورک کچھ بہتر تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ کوئی خاص بات نہیں ہے بلکہ یہاں ایسا عام طور پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض طلبا تو نیٹ ورک کمزور ہونے کی وجہ سے پہاڑی پر چڑھ کر آن لائین کلاسس اٹینڈ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر نیٹ ورک کے بہتر ہونے کا گھر پر انتظار کرتے رہیں تو طلبا، آن لائین کلاسس سے محروم ہوجائیں گے۔ جنوبی کرناٹک کے سولیا اور کڈابا میں موبائیل نیٹ ورک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہاں موبائیل نیٹ اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ کے برابر ہے جبکہ ریاستی وزیر کی جانب سے بارہا اس مسئلہ اجلاس منعقد کئے گئے لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی پریشانیوں سے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی واقف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں موبائیل نیٹ کی بہتری کےلیے یہاں کے لوگوں نے وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔
واضح رہے کہ یہاں اکثر طوفانی بارش کی وجہ سے برقی کھمبوں اور موبائیل ٹاورس کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ یہاں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہتی ہے۔ ایسے میں طلبا بارش کے دوران آن لائین کلاسس کےلیے سڑک کنارے اور پہاڑوں پر پڑھائی کرنے کےلیے مجبور ہیں۔