ETV Bharat / city

گلبرگہ: لاتور گلبرگہ ریلوے لائن کو ملی منظوری

187 کیلومیٹر طویل ریلوے لائن کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان رابطے کا کام کرے گی اور کئی علاقوں کو جوڑے گی۔

Latur Gulbarga railway line
Latur Gulbarga railway line
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 12:37 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ اور لاتور کے درمیان نئی ریلوے لائن کے لئے وزارت ریلوے نے سروے کی منظوری دے دی ہے۔

گلبرگہ: لاتور گلبرگہ ریلوے لائن کو ملی منظوری

187 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان رابط فراہم کر ے گی۔ کرناٹک کے گلبرگہ اور مہاراشٹر کے لاتور کے درمیان نئی ریلوے لائن کی تنصیب کے لئے 24 اور 25 نومبر سے سروے شروع کیا گیا ہے۔

اس ریلوے لائن کے لئے کئی برسوں سے عوام مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ گلبرگہ ببلاد ریلوے اسٹیشن، الند، عمرگہ، نیلگانہ، اننت وال، شیرور، بھتنگلی کی راہ سے گذرنے والی ریلوے لائن لاتور پہنچے گی۔ ریلوے لائن کی تنصیب ممکن ہے یا نہیں، اس کا جائزہ لینے کے لئے عہدیدار سروے کر رہے ہیں۔

بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے گلبرگہ اور لاتور کے درمیان ریلوے لائن کو منظور ی دینے پر وزیر ریلوے پیوش گوئیل سے اظہار تشکر کیا ہے۔

بیدر حلقہ لوک سبھا کے علاقہ الند سے ریلوے لائن گذرنے والی ہے۔ اس لائن کے سروے کی منظوری ملنے والی ہے۔ بھگونت کھوبا نے بتایا ہے کہ مرکزی وزرات ریلوے کے عہدہ داران کی ٹیم سروے کر ے گی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر، صنعت کار، اے پی ایم سی، بس ڈپو، ٹرانسپورٹ آپریٹرس کے ساتھ ٹیم تبادلہ خیال کر ے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.