ETV Bharat / city

بنگلور:  'حکومت ہم سے ہماری زمین نہ چھینے' - منڈیہ کے کسان

کرناٹک بی جے پی حکومت کسانوں سے 1200 ایکڑ زرعی زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہاں زراعت کے بجائے صنعت کو فروغ ملے۔

بنگلور: کسانوں کا مطالبہ، حکومت ہم سے ہماری زمین نہ چھینے

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 3:57 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تقریباً 90 کلو میٹر دور واقع ضلع منڈیا کے مارکونہ ہلی قریہ میں آباد سینکڑوں کسانوں کی 1200 ایکڑ اراضی کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی ذیلی آرگنائزیشن 'کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیویلوپمینٹ بورڈ' کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

کسانوں کا مطالبہ، حکومت ہم سے ہماری زمین نہ چھینے

اس تعلق سے ایک سماجی کارکن کویتا جو ان کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی تحریک کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ' کے آئی اے ڈی بی کی جانب سے ایکوائر کی جارہی زمین پر روک لگے، کسانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ و دیگر متعلقہ وزراء کو انہوں نے ریپریزینٹیشن دیا ہے لیکن کسی کی جانب سے بھی اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ہے۔

کویتا نے بتایا کہ' منڈیہ کے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زمینیں کسی سے نہیں بیچنی ہیں، لہذا حکومت اس سے باز رہے۔ کویتا نے مزید کہا کہ' کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج اب ایک تحریک بن چکی ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر اپنی زمین کو حکومت کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔

منڈیا کے مارکونہ ہلی کی زمین کے ایکویزیشن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ' ریاستی حکومت کے آئی اے ڈی بی کے ذریعے 1200 ایکڑ زمین کارپوریٹ کے حوالے کرنا چاہتی ہے، جو کہ وہاں ممکنہ طور پر صنعت کے لئے استعمال ہوگی۔

مزید پڑھیں: کرناٹک کے اسکول اور کالجز کی کشادگی

کسانوں کو یہ ڈر ہے کہ یہ کارپوریٹز ان کی زمین کو ان سےجبرا لے کر اپنا صنعتی پروجیکٹس تیار کریں گے اور کسانوں کو اپنی ہی زمین پر مزدوری کرنے پر مجبور ہونا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.