گزشتہ سال اگست کے مہینے میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف کے انتقال کے بعد سے چئیرمین کی جگہ خالی ہے، جسے پُر کرنے کی گزشتہ کئی مہینوں سے کوششیں جاری ہیں۔ حالانکہ متولی زمرے سے ایک متولی کے لیے انتخاب لازمی ہے۔

تاہم موجودہ وقف بورڈ نے ایک میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا ہے کہ وقف بورڈ کے موجودہ ارکان میں سے کسی ایک رکن کو چئیرمین منتخب کیا جائے۔

اس سلسلے میں محکمۂ اقلیتی بہبود کے انڈر سیکرٹری کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ کے تمام ارکان کو نوٹس روانہ کردیا گیا ہے کہ دارالحکومت بنگلور کے دار الاوقاف میں انتخابی تقریب منعقد کی جائے گی۔