ETV Bharat / city

گلبرگہ: کرگل جنگ کا غازی دو دہائیوں سے امداد کا منتظر - Kargil war Hero Muhammad jehangir

بھارت اور پاکستان کے درمیان اکیس برس قبل ہوئی کرگل جنگ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرگل کی اس جنگ میں بھارتی فوجیوں کی ہمت اور بہادری کے چرچے آج بھی پوری دنیا میں کیے جاتے ہیں۔

کرگل جنگ کے چشم دید سابق فوجی محمد جہانگیر خواص کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 2:22 PM IST

کرگل جنگ میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے فوجی جوانوں نے حصہ لیا تھا۔ وہیں، اس لڑائی میں ریاست کرناٹک کے ہاویری شہر سے تعلق رکھنے والے محمد جہانگیر خواص نے بھی حصہ لیا تھا۔

کرگل جنگ کے چشم دید سابق فوجی محمد جہانگیر خواص کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

محمد جہانگیر خواص فوج سے سبکدوش ہو چکے اور اس وقت پنشن کی قلیل رقم پر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد جہانگیر خواص نے کہا کہ کرگل جنگ میں فتح کے بعد دیگر فوجی جوانوں کی طرح انہیں بھی اعزازی اسناد کے علاوہ مراعات دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے دو دہائیوں کے بعد بھی پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 1980 میں ٹیچر کی نوکری کو ترک کرکے انہوں نے انڈین آرمی کو جوائن کرکے مختلف ریاستوں میں بحیثیت فوجی اہلکار اپنی خدامات انجام دیں اور کرگل جنگ شروع ہوتے ہی انہیں اپنی کمپنی کے ہمراہ 2 مئی 1999 کو جموں و کشمیر کے کرگل ضلع روانہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Tokyo Olympics: اولمپک باکسنگ مقابلہ میں بھارت نے جیتا میڈل

سابق فوجی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ 26 جولائی 1999 تک جاری رہی جس دوران وہ دو مرتبہ موت کے منہ سے باہر آئے تھے، تاہم انہوں نے ہمیشہ دشمنوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

محمد جہانگیر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کرگل وجے دیوس کے موقع پر انہیں یاد کرکے تقاریب میں بلایا جاتا ہے تاہم 21برس قبل کیے گئے وعدے آج تک وفا نہیں کیے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پینشن کی رقم سے وہ بمشکل اپنا گزارا کر پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں زمین فراہم کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے حاصل کرنے کے لیے وہ دو دہائیوں سے مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.