ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں سات سیاسی جماعتوں نے حکومت کے خلاف آن لائن احتجاج کیا۔
انھوں نے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاون سے پریشان مزدوروں کو مالی امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مہیش ایس سبھاش رہنما سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا گلبرگہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ، ایس یو سی آئی، سوراج انڈیا اور ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے بشمول دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ارکان نے مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثر افراد لاک ڈاون کے سبب کئی غریب مزدور عوام پریشان حال ہیں۔ یومیہ مزدور دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اور بدحالی کے شکار ہیں۔
مذکورہ سیاسی جماعتوں نے معاشی بدحالی کے شکار خاندانوں اور غریب مزدوروں کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف اپنے ہاتھوں میں بینرز تھام کر آن لان احتجاج کیا۔