ETV Bharat / city

Dawat E Islami Hind Ijtema: یادگیرمیں 25 مارچ کو دعوت اسلامی کا اجتماع - ETV BHARAT URDU

مولانا عارف الدین نے میڈیا سے بتایا کہ مدرسہ فیضان یعقوب بخاری رحمۃ اللہ علیہ یادگیر کے زیراہتمام 25 مارچ بروز جمعہ بعد نمازعشاء بمقام بیت المال فنکشن ہال یادگیرمیں دعوت اسلامی کا ایک روزہ اجتماع تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، اس میں شرکت کر کے کامیاب بنائیں۔ Dawat e islami hind ijtema will be held on 25 march

یادگیرمیں 25 مارچ کو دعوت اسلامی کا اجتماع

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 6:42 PM IST

Updated : Mar 25, 2022, 5:25 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مدرسہ فیضان یعقوب بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے ایک روزہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے۔ Dawat e islami hind ijtema will be held on 25 march۔ مولانا عارف الدین نے میڈیا سے بتایا کہ مدرسہ فیضان یعقوب بخاری رحمۃ اللہ علیہ یادگیر کے زیراہتمام 25 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام بیت المال فنکشن ہال یادگیر میں ایک روزہ اجتماع تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

یادگیرمیں 25 مارچ کو دعوت اسلامی کا اجتماع

اس موقع پر مشہور و معروف عالم دین مفتی غفران عطاری آکولہ مہاراشٹرا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مدرسہ ہزا سے فارغ پانچ حفاظ کو اور 36 ناظرہ تکمیل قرآن مجید کو تقسیم اسناد دیے جائیں گے۔ مولانا عارف الدین نے مزید کہا کہ علم دین حاصل کرنے والے بچوں کے والدین خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے بچوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کا اس ایک روزہ اجتماع برائے تقسیم اسناد میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس یادگار جلسہ کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر مولانا حافظ اختر، شہباز جاگیر دار، ریاض و دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Mar 25, 2022, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.