بنگلور: ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی طرف سے جن آشرواد ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر لوگ شرکت کررہے ہیں۔ لہذا ان ریلیوں میں کووڈ ہدایات کی پامالی دیکھی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے دو ورکنگ پریسیدینٹس رام لنگا ریڈی و سلیم احمد نے بی جے پی کی ان جن آشرواد ریلیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر کی ابتدا کی بات ہورہی ہے اور بی جے پی اس مہلک وبا کو پھیلانے میں مصروف ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سلیم احمد نے کہا کہ بی جے پی کو چاہیے کہ "کشما یاترا" یعنی "جنتا سے معافی یاترا" نکالتے کہ کووڈ اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی معیشت برباد ہو گئی، مہنگائی پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور جب کہ کووڈ کے مہلک وبا کے تیسری لہر سے متعلق ماہرین انتباہ کر رہے ہیں اور بی جے پی عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔
معلوم ہو کہ چند ایام قبل یادگیر میں جن آشرواد ریلی کے دوران ایک کنٹری میڈ پستول سے ہوا میں فائرنگ کی گئی تھی، جس میں 3 پولیس اہلکاروں کو سسپینڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات، ظہیر خان وارڈ نمبر 29 سے امیدوار
ماہرین کے مطابق عالمی کورونا وبا جم غفیر میں زیادہ پھیلتا ہے۔ اس کے پیش نظر کئی مہینوں سے مذہبی عبادات گاہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور دوسری طرف بر سر اقتدار بی جے پی رہنما کووڈ کی گائیڈ لائن کو کھلے طور پر خلاف ورزی کر رہے ہیں۔