ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اسٹوڈنٹز اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او)نے ایک تفصیلی منشور تیار کیا جو کہ طلبا و نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایس آئی او کے ریاستی صدر محمد نیہال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔
ایس آئی او نے اس منشور میں طلبا و نوجوانوں کے مسائل مثلاً تعلیم، روزگار، سماجی انصاف، انسانی حقوق و ماحولیات پر روشنی ڈالتا ہے۔
محمد نیہال نے کہا کہ ہم اس منشور کے پیش نظر تمام تر سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں و رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان سے یہ درخواست کررہے ہیں کہ وہ آنےوالے انتخابات میں اپنے پارٹی کے منشور میں ہمارے مطالبات شامل کریں'۔