ETV Bharat / city

آئی ایم اے دھوکہ دہی کیس: لاکھوں روپے کے زیورات ضبط - پولیس

ریاست کرناٹک میں آئی ایم اے دھوکہ دہی کیس کی جانچ کے لیے تشکیل کردہ خصوصی جانچ ٹیم نے شہر کے دو مقامات بشمول آئی ایم اے گولڈ یشونت پور اور آئی ایم اے گولڈ تلک نگر میں چھاپے کے دوران 83.26 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور چاندی کے زیورات ضبط کیے ہیں۔

ima
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 6:55 PM IST

پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق 41.60 لاکھ روپے مالیت کے ایک کلو 300گرام طلائی زیورات، 2.20 لاکھ روپے مالیت کے 5.5کلو گرام چاندی کے زیورات اور 2000 روپے نقد رقم تلک نگر کی دکان سے ضبط کی گئی جبکہ 31.04 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 8.40 لاکھ روپے مالیت کے چاندی کے زیورات یشونت پور کی دکان سے ضبط کیے گئے ہیں۔

اس کیس میں گرفتار 12 ڈائرکٹرز سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ محمد منصور خان کے خلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن انہیں اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.