گلبرگہ کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر نے گذشتہ رات رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر امیش جادھو کو ریمڈیسیور کی قلت کی اطلاع دی جس کے بعد ڈاکٹر امیش جادھو نے بنگلور میں واقع ڈرگ کنٹرول ہیڈکوارٹر پہنچ کر گلبرگہ کے لیے ریمڈیسیور انجیکشن کی 350 بوتلیں حاصل کیں۔
ہنگامی حالات کے چلتے ریمڈیسور انجیکشن کا اسٹاک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ روانہ کرنے کے بجائے رکن پارلیمنٹ نے خود بذریعہ ہوائی جہاز انجیکشن کا اسٹاک لے کر آج صبح گلبرگہ پہنچے۔
ڈاکٹر امیش جادھو نے ریمڈیسیور انجیکشن کی مزید 460 بوتلیں گلبرگہ کے لیے منظور کروائی ہیں جو آج رات تک گلبرگہ پہنچ جائیں گی۔