ETV Bharat / city

گلبرگہ: غیرقانونی طور پر منتقل کی جا رہی دیسی شراب ضبط

کرناٹک کے گلبرگہ میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران غیرقانونی شراب کی منتقلی کے خلاف محکمہ آبکاری کی جانب سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

گلبرگہ: غیرقانونی طور پر منتقل کی جارہی دیسی شراب ضبط

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:42 PM IST

گلبرگہ کے جیورگی ٹاون میں آبکاری عہدیداروں نے دھاوا کرکے بڑی مقدار میں دیسی شراب اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔ ضبط شدہ اشیا کی مالیت 36 ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔

گلبرگہ میں محکمہ آبکاری کے سب ڈیویژن، ڈی ایس پی کی نگرانی میں ڈی سی ای بی، انسپکٹر اور عملہ کے دیگر ارکان نے جیورگی ٹاون بس اسٹانڈ کے قریب پٹرولنگ کے دوران غیر قانونی طور پر ایک موٹر سائیل کے ذریعہ منتقل کی جارہی دیسی شراب کو ضبط کرلیا۔

محکمہ آبکاری کی کاروائی میں 180 ملی لیٹر کے 48 ٹیڑا پیاکٹس، یجنل چوائس وہسکی اور پیپر وہسکی ضبط کی گئی۔ اس سلسلہ میں آبکاری عہداران گوپالے پنڈت نے معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ غیرقانونی طور پر منتقل کی جارہی شراب کو ضبط کرنے کی کاروائی میں محکمہ کے انسپکٹر گوپالے پنڈت، سب انسکپٹر اشوک اور دیگر عملہ کے ارکان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.