ETV Bharat / city

’سی اے اے مخالف ملک گیر تحریک سے حکومت گھبرا گئی ہے‘ - احتجاج میں ریاست گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی

بنگلور شہر کے کالیداس شاہراہ پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں ریاست گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے شرکت کرکے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سی اے اے خلاف ملک گیر تحریک سے حکومت گھبرا گئی ہے۔

protest-against-caa-on-kalidas-highway-in-bangalore-city
بنگلور شہر کے کالیداس شاہراہ پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:46 AM IST

ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کے فریڈم پارک کے قریب کالیداس روڈ پر بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے شرکت کرکے حکومت کے خلاف سخت تنقید کی۔

بنگلور شہر کے کالیداس شاہراہ پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران جگنیش میوانی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہی تحریک سے بی جے پی حکومت گھبرائی ہوئی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

جگنیش میوانی نے بیدر کے شاہین اسکول پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیے جانے پر ریاستی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی کہ معصوم بچوں کے سی اے اے مخالف ڈرامہ سے بھی حکومت کس قدر ڈری ہوئی ہے کہ غیر آئینی کارروائی کرنے پر آمادہ ہے۔

اس موقع پر مولانا افتخار قاسمی ندوی نے شہریت ترمیمی قانون کے متعلق بتایا کہ یہ تحریک کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہم منزل مقصود تک ضرور پہونچینگے.

احتجاج میں 103برس کے بزرگ اور مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی بھی لوگوں کو حوصلہ دینے کے لیے موجود تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.