کرناٹک شہر گلبرگہ میں 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ضلع گلبرگہ میں کانگریس، ایم آ ئی ایم، سوشل ویلفیئر پارٹی اور دیگر سیاسی، سماجی، ملی، اور مذہبی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی۔
اس موقع پر مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین اور کسانوں تحریک کا معاملہ اٹھایا۔ سیاسی رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے کسان کو نظر انداز کرنے اور من مانی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ترقی اور خوش حالی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن بی جے پی حکومت صرف اڈانی، امبانی کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان گزشتہ تقریباً دو ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ابھی تک حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں نا کام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن یوم جمہوریہ کا دن ہے، لیکن آج مرکزی حکومت کسان کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اپنی ضد پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح بی جے پی حکومت من مانی کرتی رہی تو آنے والے دنوں میں بی جے پی کو عوام ضرور سبق سیکھائیں گے۔