مسٹر شیوکمار نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاستی حکومت کانگریس کارکنان کو ڈرانے کے لیے پولیس اور برہن بنگلورو میونسیپل کارپوریشن کا حقوق کا غلط استعمال کررہی ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نام پر امیدواروں کے خلاف معاملے درج کروا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے معاملے کے سلسلے میں ان کی پارٹی الیکشن کمیشن کے سامنے شکایت کرےگی۔