ETV Bharat / city

عوامی فلاحی تنظیم اتحاد ملت کا قیام

author img

By

Published : May 20, 2021, 11:36 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مسلم طبقات میں عوامی فلاحی کاموں کو روبہ عمل لانے کے لیے تنظیم اتحاد ملت چیریٹیبل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے صدر کے طور پر ایڈوکیٹ عبدالرزاق کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

Establishment of public welfare organization Ittehad-e-Millat
عوامی فلاحی تنظیم اتحاد ملت کا قیام

اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرزاق نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کے طور پر محمد محبوب علی، مشتاق احمد، محمد یعقوب، سیکریٹری محمد سراج رضوی اور خازن منیر احمد کے علاوہ دیگر اراکین شامل ہے۔ اس عوامی فلاحی تنظیم میں جملہ 21 افراد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے قیام کا واحد مقصد مسلم کمیونٹی میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ عبدالرزاق نے نہایت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیم سے استفادہ نا کرنے والے لوگوں میں مسلم طبقات سب سے آگے ہے کیونکہ کہ یہ لوگ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں مختلف محکمہ جات میں عوام کے لیے آنے والے سرکاری اسکیموں سے لوگوں کو معلومات فراہم کرنا اس کمیٹی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔

ویڈیو

محمد محبوب علی نائب صدر نے کہا کہ مسلم طبقات میں معلومات کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم طبقات میں عوامی فلاحی سرکاری معلومات فراہم کرنے کے لئے شہر کے معززین کو جمع کرتے ہوئے اس کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ عوام کے لیے فری معلوماتی کیمپ لگایا جائے گا عام لوگوں کے لیے راشن کارڈ ادھار کارڈ و دیگر سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات بنائے جائیں گے۔

محمد یعقوب نائب صدر نے کہا کہ مسلم طبقہ کے علاوہ سیکولر ذہن رکھنے والے احباب کو بھی اس کمیٹی کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی اور ان کا بھی کام کیا جائے گا کمیٹی کے تمام ذمہ داران نے شہر کی عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.