سمیتی کے ریاستی صدر بندہ نواز نے کہا کہ کرناٹک دلت مائناریٹی سنگھرش سمیتی کی جانب سے دلت اور میناریٹی پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تنظیم کے تحت ان چار سالوں میں ریاست کے تمام اضلاع میں شاخیں قائم کی گئیں۔
ریاستی صدر بندہ نواز نے کہا کہ آج یادگیر ضلع میں تنظیم کی شاخ کا قیام عمل میں لایا گیا اور تنظیم کے ضلع صدر کی حیثیت سے بینجیمن کا تقرر کیا گیا۔ انہیں ضلعی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یادگیر: نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگ پریشان
انہوں نے کہا کہ سمیتی، ضلع یادگیر میں بھی دلت اور اقلیتی طبقات کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی۔ ریاستی صدر نے کہا کہ یہ تنظیم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے مظلوم، پریشان حال اور پسماندہ طبقات پر ہونے والے ظلم کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی۔