عطیق احمد نے نبی کریم صل اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت واجب ہے، وہ شخص ہرگز مومن نہیں ہوسکتا جو اہل بیت سے منھ پھیرلے اور ان سے نفرت کرنا گویا دنیا و آخرت میں ہلاکت ہے۔
اس موقع پر عطیق احمد نے کہا کہ حالات حاضرہ میں تبدیلی لانے کے سلسلے میں مسلمانوں کو جدوجہد کرنی ہوگی اور وقت و مال کی قربانی پیش کرنی ہوگی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سیدہ زینب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری محمد اسماعیل نے کہا کہ محرم ہی کی ایک ایسی مجلس ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نہ صرف مسلم بلکہ ہندو بھائی بھی نہایت جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم تمام عالم کے نزدیک اتحاد کی علامت ہے، کہ یہ بھائی چارہ کو فروغ دیتا ہے۔
محمد اسماعیل نے بتایا کہ بتاریخ 21 ستمبر 2019 بروز سنیچر بعد نماز عصر یہ پروگرام ہوگا۔ اسی دن دوپہر 2.5 بجے سیدہ زینب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے دفتر سے جلوس نکالا جائیگا جو عیدگاہ قدوس صاحب پہونچیگا اور بعد نماز مغرب جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جس میں عالم بھر سے تشریف لائے علماء کرام خطاب کرینگے۔
اس اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ علماء کرام، جیسے بغداد، افغانستان، مکہ مکرمہ، مدینہ شریف و ملک ہند کی مختلف ریاستوں سے بھی تشریف لا رہے ہیں۔
یہ اجلاس ہر سال شیواجی نگر کے چھوٹے میدان میں منعقد کیا جاتا تھا لیکن اس بار چوںکہ ادارے نے اس اجلاس کو بڑے پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا قدوس صاحب عیدگاہ میں منعقد کیا گیا ہے جہاں 10 ہزار لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔