ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں رویت ہلال کمیٹی یادگیر کی جانب سے گزشتہ شام اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے تمام علماء کرام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کی جانب سے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد چاند دیکھنے کی روایات پر عمل کرتے ہوئے علماء کرام و معزز شہریان نے چاند دیکھنے کی کوشش کی لیکن چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کے صدر لعیق حسین بادل نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی یادگیر کی جانب سے چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور حیدرآباد، بنگلور اور دیگر مقامات کی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر بروز جمعہ بتاریخ 14 مئی کو ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے شہر کے تمام عوام سے عید کو سادگی کے ساتھ منانے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سرکاری احکامات پر مکمل طور سے عمل کرتے ہوئے عید منانے کی اپیل کی۔