ETV Bharat / city

کرناٹک میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن احتجاج - فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کرناٹک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک دن کے لیے یوم احتجاج منایا گیا، لیکن ریاست میں لاک ڈاون اور کورونا کی وجہ سے احتجاج میں زیادہ لوگ شریک نہیں ہوسکے۔

eaceful protest in favor of palestinians in karnataka
کرناٹک میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن احتجاج
author img

By

Published : May 21, 2021, 3:01 AM IST

بنگلور: اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہو رہے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے بتاریخ 19 مئی کو شہر بنگلور کے علماء نے مسلمانوں سے 20 مئی کو یوم احتجاج منانے کی اپیل کی تھی۔

کرناٹک میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن احتجاج

اس ضمن میں متعدد مقامات سے احتجاج کی چند تصاویر موصول ہوئی ہیں، جن میں چھوٹے بچے و خواتین فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لیے ہوئے کھڑی رہیں۔

یوم احتجاج کے متعلق شہر کے سرکردہ سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ و جماعت اسلامی کرناٹک کی جانب سے یوم احتجاج کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی۔

اچانک احتجاج کا فیصلہ لیے جانے کے دوسرے ہی دن یوم احتجاج اور یوم دعا منانے کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے نہ ہی کثیر عوام اس کے متعلق بیدار ہوسکی اور نہ ہی تیاری کے لیے کوئی وقت نہ مل سکا اس کے علاوہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن بھی زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع نہ ہونے کا سبب بنا۔

علماء کے اچانک و غیر منصوبہ بند فیصلے سے کئی سماجی کارکنان و دانشوران نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں نوجوانان شہر کی جانب سے اس احتجاج کو جمہوری، معنیٰ خیز و منظم طور پر منعقد کیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.