ETV Bharat / city

نئی صنعتیں قائم کرنے کے لیے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ - یادگیر، کرناٹک

کرناٹک کے شہر یادگیر جس کو ضلع کا درجہ ملے بارہ سال کا عرصہ ہو گیا ہے مگر یہاں کے مسائل آج بھی جوں کے توں برقرار ہیں۔ روزگار یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

Demand for space for setting up new industries
نئی انڈسٹریز قائم کرنے کے لیے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 12:21 PM IST

روزگار نہ ملنے کی وجہ سے یہاں کے لوگ اکثر حیدرآباد، ممبئی اور دیگر مقامات پر جا کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سرمایہ دار طبقہ اپنے کاروبار سے متعلق کافی فکر مند ہے۔

رائس مِل ایسوسی ایشن کے صدر لائق حسین بادل نے ای ٹی وی بھارت سے چھوٹی صنعتوں کے قیام میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال پہلے 22 ایکڑ کی جگہ صنعتوں کے قیام کے لیے دی گئی تھی، جہاں آج کئی انڈسٹریز قائم ہو بھی چکی ہیں۔ اب یہاں پر مزید نئی صنعت قائم کرنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے نئے کاروبار کرنے والوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال قبل یادگیر میں کرناٹک انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے نئی انڈسٹریز قائم کرنے کے لیے سروے کیا گیا تھا۔ مگر آج تک انڈسٹریز کے لیے جگہ مختص نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کرناٹک اسمال اسکیل انڈسٹریز اسوسیئشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاستی حکومت سے ضلع یادگیر میں چھوٹی صنعتیں قائم کرنے کے لیے جلد از جلد جگہ مختص کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.