کرناٹک کے ضلع یادگیر میں وارڈ نمبر 20 میں بلدیاتی مسائل سے رہائشی عوام کافی پریشان حال ہے وارڈ نمبر بیس کے اہلیان محلہ نے بلدیہ یادگیر محکمہ کےاعلی ذمہ داران سے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔
نعیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 20 میں پانی کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔مقامی رکن بلدیہ نے پانی کے حل کے لیے جو کوششیں کی ہے وہ ناکافی ہے کیونکہ حلقہ کافی بڑا ہے اور بلدیہ کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو کوششیں کی گئی ہے اس سے وارڈ کے کچھ حصے میں ضرور لوگوں کو سہولت پہنچی ہے مگر آج بھی وارڈ کے کچھ گلی کوچے ایسے ہے جہاں پر پانی بالکل نہیں آتا اور اگر کبھی آتا بھی ہے تو پریشر سے نہیں آتا جس کی وجہ سے سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔
ثمینہ بیگم نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے ساتھ محلے میں صاف صفائی کا مسئلہ بھی کافی اہم ہے بلدیہ کے صفائی کرمچاری نالیوں کو پوری طرح صاف نہیں کرتے اگر کبھی کرتے بھی ہیں تو نالیوں سے نکالا ہوا کچرا وقت پر نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے وہ کچرا دوبارہ سے نالیوں میں گر جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:کرناٹک: رائچور بلدیہ میں کروڑوں کے غبن کے منصوبے کا انکشاف
وارڈ نمبر بیس کے اہلیان محلہ نے بلدیاتی مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے بلدیہ کا ذمہ داران سے اپیل کی کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیاجائے۔