ETV Bharat / city

یادگیر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ - کرناٹک کسان سنگھ مہیلا مورچہ

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے پریس کلب میں کرناٹک کسان سنگھ کی جانب ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

یادگیر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:20 PM IST

پریس کانفرنس میں کرناٹک کسان سنگھ مہیلا مورچہ کی ریاستی جنرل سکریٹری ناگ رتنا پاٹل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں خواتین کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن شورا پور، شاہپور اور یادگیر میں خواتین پر ظلم و ستم کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

یادگیر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے حال ہی میں یادگیر میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے کے وائرل ویڈیو کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ضلع میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو متحرک رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ملکارجن، شرنو، بھیم رائے، مالکانا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: چوری کی واردات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی انوکھی پہل

واضح رہے کہ یادگیر میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور دھمکانے کے واقعے پر محکمۂ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.