ETV Bharat / city

رابعہ سیفی جنسی زیادتی و قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ، بنگلور میں احتجاج

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 11:27 AM IST

دہلی سرکار میں کانسٹیبل رہی رابعہ سیفی کے قتل اور جنسی زیادتی معاملے کو لے کر بنگلور میں ویمین انڈیا موومنٹ کے کارکنان نے احتجاج کر کے قاتلوں کی گرفتاری اور گھر والوں کو معاوضہ دینے کی مانگ کی۔

Demand for justice in Rabia Saifi case, protest in Bangalore

بنگلور: دار الحکومت دہلی میں حال ہی میں دہلی پولیس اہلکار کی بربریت سے ہوئی جنسی زیادتی و قتل کے معاملے میں حکومتی ایجنسی کی جانب سے ہورہی پیش رفت سے ناراض ہوکر عوام ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں، اسی سمت میں ویمین انڈیا موومنٹ کی جانب سے بنگلور میں زبر دست احتجاج کر مقتول کو انصاف دینے کی مانگ کی، ساتھ ہی اعلی سطحی تحقیق کر خاطیوں کو سخت سزا دینے کی آواز بلند ہوئی۔

اس موقع پر ویمین انڈیا موومنٹ کے کارکنان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرہ مودی کا بیٹی بچاؤ کا نعرہ صرف کاغزوں میں ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سے سوال کیا کہ متاثری کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے میں دہرا رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے؟

ویڈیو دیکھیے
واضح رہے کہ عالمی سطح پر جنسی تشدد کے معاملے میں بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ نیشنل کمیشن فار ویمین کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت میں خواتین پر ہورہے جرائم کی شکایات میں 46فیصد فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی: قتل اور عصمت دری کی شکار خاتون کیلئے انصاف کا مطالبہ، کنیڈل مارچ

Rabia Saifi: رابعہ سیفی قتل کیس، چار مینار کے دامن میں انصاف کے لیے احتجاج

معلوم ہوکہ کچھ دنوں قبل دہلی میں سول ڈیفنس میں تعینات سنگم وہار کی رہنے والی رابعہ سیفی کا قتل کر دیا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں پولیس نے کوئی بڑی کارروائی نہیں کی ہے، ان کے گھر والوں نے ویڈیو جاری کر انتظامیہ سے انصاف کی مانگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.