ETV Bharat / city

ایوھیا میں رام مندر کی جگہ بدھا مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ

سپریم کورٹ نے آیودھیا متنازع اراضی کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے متنازع اراضی کو رام للا کے حوالے کر دیا تھا، اور بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا، اب جبکہ رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے، تو اب وہاں بدھ مندر کی تعمیرکا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔

ایوھیا میں رام مندر کی جگہ بدھا مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ
ایوھیا میں رام مندر کی جگہ بدھا مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 1:54 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 2:56 PM IST

آل انڈیا بدھ گیہ مہا بودھی ٹیمپلس ایکشن کمیٹی اور مہا بودھی مہا گیان موکھیا آندولن گلبرگہ کی جانب سے یہاں کے منی ودھان سبھا کے سامنے احتجاج کیا گیا اور آیودھیا میں رام مندر کی جگہ پر بدھ مندر کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اس دوران احتجاج کررہے لوگوں نے گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو یاد داشت پیش سونپا۔

ایوھیا میں رام مندر کی جگہ بدھا مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر مہا بودھی مہا گیان موکھیا آندولن کے نیشنل جنرل سیکرٹری بھادانت دھمنگ نے کہا کہ ایوھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام چل رہا ہے، جبکہ اس کی گھدائی کے دوران چندر گوپت اشوک کے دورے حکومت میں تعمیر کیے گئے 84 ہزار ستنوں میں سے ایک نشان پایا گیا ہے، جس کا تعلق بدھ مذہب سے ہے، اس لیے وہاں بدھ مندر تعمیر ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈون کے دوران رام مندر کام شروع کیاگیا ہے، مرکزی حکومت ہندوتوا کے نام پر اس جگہ پر رام مندر تعمیر کا کام کررہی ہے جو کہ غلط ہے، انھوں سوال کر تے ہوئے کہا اگر ایودھیا میں رام کا جنم ہوا ہے تو اس کا ثبوت پیش کر یں۔

بابری مسجد کو شہید کر کے بغیر کسی ثبوت کے مندر تعمیر کر نا کونسا انصاف ہے، گھدائی کے دوران ملنے والے بدھ مذاہب کی تاریخی نشانیوں کو ختم کیا جا رہا ہے، اس لیے اس جگہ پر رام مندر کی تعمیر پر روک لگائی جائے ساتھ اس جگہ کو آرکیلاجیکل سروے آف انڈیا کے حوالے کیا جائے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.