اس مشکل وقت میں کچھ اہل خیر حضرات اپنے ذاتی سرمائے سے شہر کے پریشان حال لوگوں کے لیے دو وقت کے کھانے اور پینے کا انتظام کر رہے ہیں۔
جبکہ اس برے وقت میں منتخب سیاسی قائدین کورونا کے خوف سے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ ایسے ماحول میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے متحرک ہمدرد نوجوان نعیم افضان پچھلے متعدد دنوں سے لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں اور سرکاری کوویڈ ہسپتال اور غیر سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو دو وقت کا کھانے کا انتظام کر رہے ہیں۔
پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے والے شہر شاہ پور کے دیگر نوجوان بھی نعیم افضان کی اس مہم میں شامل ہوکر پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔
اس موقع پر نعیم افضان نے ای ٹی بھارت سے کہا کہ 'شہر کے ہسپتالوں میں لوگ کافی پریشان ہیں، ان کی مدد کے لئے میں نے یہ مہم شروع کی ہے۔
شاہ پور ہی نہیں یہاں سے چالیس کلومیٹر دور یادگیر کے دواخانوں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ کے اطراف میں موجود پریشان حال لوگوں کو بھی ہم کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ نعیم افغان نے مزید کہا کہ 'جب تک لاک ڈاؤن رہے گا لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا رہے گا'۔