اس سلسلے میں آج کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدھارمیا ضلع ہاویری کے ہرے کیرور حلقے کے کانگریس امیدوار بی ایچ نبی کوڈ کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرنے پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات سے قبل 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کی بات کرتے ہیں، لیکن مرکز میں دوسری بار بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود ترقی کا کہیں نام ونشان نہیں ہے۔'
ریاست کرناٹک میں ٹیپوسلطان کے یوم پیدائش کو منانے پر بی جے پی حکومت نے پابندی لگائی ہے۔ جو افسوسناک ہے'۔
انہوں نے کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو نے والے رہنماؤں پر طنز بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'یہاں کی عوام بی جے پی کے امیدوار کو سبق سکھا کر کانگریس کے امیدوار بی ایچ کوڈ کو ہی کامیاب بنائیں گے'۔ انہوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی'۔