ETV Bharat / city

کرناٹک: کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت خاندانی فلاح و بہبود کے باہمی اشتراک سے محکمہ صحت کے کانفرنس ہال میں کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام منعقد ہوا۔

کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام
کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:32 AM IST

پروگرام کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں ڈاکٹر انل تالکیوٹی نے کرونا وائرس کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے کھانسنے اور چھینکنے پر لازمی طور پر ماسک یا رومال کا استعمال کرکے اس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام

مہلک وبا کورونا وائرس کی کوئی دوا نہیں ہے لیکن اسے شدید نگہداشت والے وارڈ میں رکھ کر اس کی خصوصی نگہداشت کی جا رہی ہے اور اسے عام لوگوں سے ملنے جلنے سے روکا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ضلع ہیلتھ افسر ایم ایس پاٹل نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام ہر روز زیادہ سے زیادہ مرتبہ اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائیزرس یا عام صابن سے دھوئیں۔ آنکھ اور ناک کو ہاتھ سے صاف نہ کریں۔ چہرے کو ماسک یا رومال سے ڈھکیں۔ غیر ضروری طور پر باہر نہ گھومیں اور نہ ہی سفر کریں۔ انہوں نے عمر رسیدہ بزرگوں اور چھوٹے بچوں کو خاص احتیاط برتنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.