دلت رسم و رواج کے تحت شادی کر کے وہ اپنے گھر جا رہے تھے، اعلیٰ ذات کے لوگوں نے مبینہ طور پر دلت سماج کے افراد سے کہا کہ 'دلتوں کی شادی ہونا مشکل ہے، اس لیے انہیں شادی کی بارات نہیں نکالنا چاہیے اور اس کے بعد ان پر لاٹھی اور پتھروں سے حملہ کر دیا گیا۔'
اس واقعہ میں تقریباً 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
زخمی افراد کو گلبرگہ کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
جوارگی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے اور پولیس کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔
اس واقعے کے بعد ملالی دیہات میں پولیس کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ضلع ایس پی مارٹن نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔