ETV Bharat / city

کرناٹک میں گھر پر عبادات کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 7:10 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے علماء نے عوام سے اپیل کی ہے شب برات کے موقع پر وہ مساجد یا قبرستان نہ جائیں بلکہ گھر پر عبادت کریں۔

appeal for worship
appeal for worship

شب برات کے موقع پر کرناٹک کے یادگیر کے ضلع یادگیر میں علماء نے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ مولانا نظام الدین برکاتی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں ہمیں اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے عبادات اپنے گھروں میں کرنا چاہئے۔

کرناٹک میں گھر پر عبادات کرنے کی اپیل

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں یادگیر کی مسجد صدر دروازہ کے امام و خطیب مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں تمام مسلمانوں کو گھروں میں ہی عبادات کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عبادت کی رات ہے۔ اس میں کثرت سے دعائیں قبول ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ تمام امت مسلمہ کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ اس لئے آج کی رات کو مغفرت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان توبہ و استغفار کریں اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر ہی ان کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ آج کی رات اس وبائی مرض کے خاتمے کے لئے بھی اللہ سے دعائیں کریں تاکہ رمضان کے قبل یہ وبائی مرض ختم ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.