ETV Bharat / city

اداکار منصور علی خان کی پیشگی ضمانت منظور، 2 لاکھ روپئے جرمانہ

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 9:44 PM IST

کورونا ویکسین کے خلاف جھوٹے پروپگنڈہ سے متعلق کیس میں اداکار منصور علی خان کی پیشگی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ نے انہیں 2 لاکھ روپئے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اداکار منصور علی خان کی پیشگی ضمانت منظور، 2 لاکھ روپئے جرمانہ
اداکار منصور علی خان کی پیشگی ضمانت منظور، 2 لاکھ روپئے جرمانہ

حال ہی میں اداکار منصور علی خان نے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن بیان دیا تھا جس کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اداکار کے خلاف ہتک عزت کا ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ اداکار نے پیشگی ضمانت کےلیے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

عدالت نے مشروط طور پر پیشگی ضمانت منظور کرتے ہوئے منصور علی خان پر 2 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے اداکار کو محکمہ صحت کو 2 لاکھ روپئے جرمانہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تاکہ اس رقم سے کووی شیلڈ ویکسین خریدی جاسکے۔

جسٹس دھنتاپانی نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ ویکسین سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں اور اس معاملہ میں عوام کو گمراہ نہ کریں۔ عدالت نے منصور علی خان کو سائنس اور ٹکنالوجی پر یقین رکھنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.