ETV Bharat / city

بنگلورو: کرناٹک کے مدارس و مساجد میں اردو کے ساتھ کنڑا زبان کی بھی ہوگی تعلیم

کسی بھی ریاست کی مقامی زبان نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ریاست کے باشندوں کے لیے مقامی زبان کو سیکھنا ضروی ہوتا ہے تاکہ ان کی نہ صرف روزمرہ زندگی آسان ہوسکے بلکہ دیگر لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے اور اپنی بات لوگوں کوسمجھانے میں آسانی ہو۔

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 2:22 PM IST

Updated : Aug 4, 2021, 1:20 PM IST

کنڑ سکھانے کا نظم
کنڑ سکھانے کا نظم

اسی سلسلے میں کرناٹک محمدیئرہ کنڑا ویدیکے، فلاح الدارین اور الفیض ٹرسٹ کی جانب سے کرناٹک ڈیویلوپمینٹ اتھاریٹی سے اپیل کی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں غیر کنڑا زبان والوں کو کنڑا سکھانے کا کوئی نظم کیا جائے۔

کنڑا سکھانے کا نظم

لہٰذا کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن کی ہدایت پر عبدالرحمن پاشاہ نے محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کے ذمہ داران سے شہر کی متیکیرے مسجد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تنظیموں سے گزارش کی گئی ہے کہ شہر بنگلور کے مختلف مساجد و مدارس میں اردو کے ساتھ ساتھ کنڑ زبان سکھانے کے لیے لائحہ عمل بنائیں۔

اس موقع پر محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کے صدر سمیع اللہ خان نے بتایا کہ وہ نہ صرف شہر بنگلور بلکہ ریاستی سطح پر اس مہم کو چلائیں گے اور آئمہ کرام و علماء کو بھی کنڑ زبان سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کنڑا زبان ریاست کرناٹک کی سرکاری زبان ہے۔ ریاست کے چند علاقوں میں مسلمان کنڑازبان کچھ حد تک سمجھ لیتے ہیں تاہم زیادہ تر لوگ بول نہیں پاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انہیں سرکاری دفاتر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات میں محمدیئرہ کنڑا ویدیکے اس قدم کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.