ETV Bharat / city

لاشوں کی بے حرمتی پر سزا دینے کا مطالبہ - کرناٹک کی خبر

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کر بیلاری میں کورونا مریضوں کی لاشوں کو گڑھے میں پھینکنے کے معاملے کی مذمت کی ہے۔

mayawati Demands
mayawati Demands
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 2:20 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک کے بیلاری میں کورونا وبا کے سبب مارے گئے لوگوں کی لاشوں کو گڑھے میں پھیکنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس کے قصوروارون کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

مایاوتی کا ٹویٹ
مایاوتی کا ٹویٹ

مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کرناٹک کے بیلاری میں کورونا سے ہوئی اموات پر لاشوں کو گڑھے میں پھینکنے کا واقعہ اور منظرانسانیت کو شرمسار کرتا ہے۔ کورونا مریضوں کے ساتھ بدسلوکی کی شکایتیں تو عام بات ہے لیکن ان کی لاشوں کے ساتھ اس طرح کی درندگی کی سزا ان کے قصور واروں کو وہاں کی حکومت ضرور دے‘‘۔

واضح رہے کہ بیلاری میں کورونا مریضوں کی لاشوں کو گڑھے میں پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی سبھی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ محکمہ صحت کے افراد لاشوں کو گاڑی سے کھینچ کر لا رہے ہیں اور پہلے سے کھدے ہوئے ایک گڑھے میں پھینک دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مرنے والوں کے ساتھ ان کا کوئی رشتے دار نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ ظاہر ہے جس گاڑی میں لاشیں لائی گئی اس میں اتنی جگہ نہیں رہی ہوں گی کہ مرحوم کے اہل خانہ بھی بیٹھ سکیں۔ مرحوم کے ساتھ اہل خانہ کے نہ آنے کی دوسری وجہ کورونا وائرس سے ڈر بھی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.